مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی
مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ بفہ عاصم بخاری کی سربراہی میں تھانہ بفہ پولیس نے منشیات فروش راشد عرف ملنگ ولد گلاب کو گرفتار کر کے 1 کلو 17 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف تھانہ بفہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








