حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت ہوئی ہے توقع ہے قومی اسمبلی اجلاس میں ماحول سازگار ہوگا، علی نواز اعوان

سرکاری ملازمین میرے دل کے قریب ہیں، جی نائن میں سرکاری ملازمین کے بلاکس کی تزئین و آرائش کاکام فی الفور شروع ہوگا،علی نواز اعوان

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے شروع دن سے وزیراعظم کی ایوان میں تقریر کے دوران شور شرابہ کیا جب قائد ایوان ایوان میں نہیں بول سکتے تو پھر اپوزیشن لیڈر کیسے بول سکتے ہیں‘ ایوان کے ماحول کو سازگار بنانے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت ہوئی ہے‘ توقع ہے کہ آج ایوان کا ماحول سازگار ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں چیئرمین سینٹ کے حوالے سے متفق ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے محمد صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔