حکومت نے عالمگیر وبا کے دوران خصوصی پیکجز سے ملک میں معیشت ، کاروبار اور روزگار کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا ،ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم

85

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے صدی کے سب سے بڑے سانحہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران 1200 ارب روپے اور مرکزی بینک کے ذریعہ2 ہزار ارب روپے کے خصوصی پیکجز سے ملک میں معیشت ، کاروبار اور روزگار کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا ہے ۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں مزمل اسلم نے کہا کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نے تاریخی ریلیف پیکج میں پٹرول ، بجلی ، کفالت ، روزگار، صنعتی اور آئی ٹی پیکج سے مڈل کلاس کےلئے جامع پالیسی کا اعلان کیا ہے اور اس ریلیف پیکج کا بوجھ حکومت اپنے وسائل سے اٹھائے گی