خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد، خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

235
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

پشاور۔1فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ سرد، خشک جبکہ بالائی اضلاع اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ صوبائی محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، اپر دیر، باجوڑ، شانگلہ، کوہستان اور کرم اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم باجوڑ اور خیبر کے اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی۔ تیراہ اور خیبر ایجنسی میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10 ،ضلع خیبر کی وادی تیراہ میںمنفی 7 اور پاراچنار میں منفی6 ریکارڈ کیا گیا۔