اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔
بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 34000کیوسک اور اخراج 33600کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد29300 کیوسک اور اخراج29300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد61000کیوسک اور اخراج18000کیوسک،
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد17300 کیوسک اور اخراج 6500کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1420.23 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.478 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1121.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.814 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،
بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.215 ملین ایکڑ فٹ ہے۔