اقوام متحدہ ۔ 24 جون(اے پی پی) دنیا بھر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں بیس لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات کے’یو این او ڈی سی‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہاکہ 29 ملین افراد ہیروئن، کوکین اور اسی طرح کی دیگر نشہ آور اشیاءکے عادی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ برس یہ تعداد 27 ملین تھی۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا اس کی ایک وجہ خاص طور پر سستی ہیروئن کی دستیابی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران شمالی امریکا اور یورپ میں ہیروئن کے عادی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔