مدینہ منورہ میں 5 ارب ریال کے منصوبوں کی منظوری

ریاض ۔ 24 جون(اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ کے دورے کے دوران شہر نبی میں 5 ارب ریال کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں کی منظوری کا مقصد شہریوں کو بہتر معاشی سروسز کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے زائرین مسجد نبوی کو مناسب سہولیات مہیا کرنا اور مدینہ کے باشندوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔شاہ سلمان کی جانب سے جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں تعلیم اور صحت کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔ شاہ سلمان کی ہدایت کے مطابق مدینہ منورہ میں اسلامی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے 8 کروڑ 43 لاکھ ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں 341 ملین ریال کی لاگت سے 45 بوائز اور گرلز اسکول قائم کیے جائیں گے۔