گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل پُرامن اور منظم انداز میں جاری ہے اور عوام بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنے جمہوری حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں
گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ووٹنگ کا عمل پُرامن اور منظم انداز میں جاری

مزید خبریں
گلگت۔ 07 جون (اے پی پی):گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل پُرامن اور منظم انداز میں جاری ہے اور عوام بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنے جمہوری حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے اور انتخابی عمل کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور فرائض انجام دے رہے ہیں۔ابھی تک کسی بھی پولنگ سٹیشن سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔








