Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومبین الاقوامی خبریںدنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ...

دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی

- Advertisement -

واشنگٹن:دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے متعدی امراض کی روک تھام اور تحفظ کے ادارے(سی ڈی سی)نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ اب تک امریکا میں منکی پاکس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ادارے نےکہا کہ متاثرہ کیسز پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منکی پاکس ملک کے اندر پھیل رہا ہے، امریکا میں رجسٹرڈ 14مریض ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ممالک کا سفر کرکے امریکا پہنچے ہیں تاہم تمام مریض صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ کینیڈا میں منکی پاکس کے 77 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے زیادہ تر کیسز کیوبک صوبے میں رپورٹ ہوئے، کینیڈین حکام نے منکی پاکس سے بچائو کی ویکسین فراہم کر دی ہے۔منکی پاکس چیچک کی طرح ایک بیماری ہے لیکن اس کی شدت چیچک سے کم ہے۔منکی پاکس کے متاثرہ مریض کے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں،

- Advertisement -

اس کے علامات میں بخار، سردرد اور جسم میں تھکاوٹ ہونا شامل ہیں۔منکی پاکس کے علاج کے لیے فی الحال 2 ویکسینز ہیں جو سمال پاکس یا چیچک کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھیں۔منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصا زمین کھودنے والے چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے اور اکثر ان سے انسانوں کو بھی منتقل ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں