دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار، فارن فنڈڈ گھڑی چور سیکورٹی کا بہانہ بنا کر آج پھر عدالت نہیں آیا، مریم اورنگزیب

280
ریاست پہ حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مذاکرات نہیں کئے جاتے،عمران خان صاحب یہ مذاکرات کی نہیں این آر او کی اپیل ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی واپسی کا ذمہ دار، فارن فنڈڈ گھڑی چور سکیورٹی کا بہانہ بنا کر آج پھر عدالت نہیں آیا۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ “عدلیہ سے بچو” تحریک پر سکیورٹی مسئلہ نہیں ہوتا، عدالت بلائے تو بیماری، معذوری اور بزرگی۔ وڈیو لنک گیدڑ تلاشی نہیں دے گا کیونکہ وہ فارن ایجنٹ بھی ہے اور گھڑی چور بھی۔