24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںراولپنڈی چیمبر اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے باہمی اشتراک سے مالیاتی شعور...

راولپنڈی چیمبر اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے باہمی اشتراک سے مالیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 17 اپریل (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) کے باہمی اشتراک سے مالیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کی صدارت صدر چیمبر عثمان شوکت اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کی جبکہ سابق صدور ملک شاہد سلیم، محمد ناصر مرزا، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس

ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور چیمبرکے کثیر تعداد میں ممبران شریک ہوئے۔اس سیشن کا مقصد شرکاء کو درج ذیل اہم مالیاتی امور سے آگاہ کرنا تھاجن میں اسمارٹ سیونگ اور سرمایہ کاری، مالیاتی مارکیٹس کا فہم، سرمایہ کاری کے پراڈکٹس اور آن بورڈنگ، اسٹریٹیجک مالیاتی منصوبہ بندی تھی۔

- Advertisement -

برانچ منیجر سی ڈی سی مرزا ظفر حسین نے ایک پریذینٹیشن بھی دی، سابق صدر و چیئرمین اسلامک فنانشل سروسز زاہد لطیف خان نے شرکاء کے سوالات و جوابات کی نشست میں نئے ابھرتے ہوئے مواقعوں پر روشنی ڈالی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583541

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں