سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔ 24 قیراط کے 10 گرام اور 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور بالترتیب 299,811 روپے اور 274,836 روپے پر فروخت ہوئے۔اسی طرح فی تولہ اور دس گرام …

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔ 24 قیراط کے 10 گرام اور 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

اور بالترتیب 299,811 روپے اور 274,836 روپے پر فروخت ہوئے۔اسی طرح فی تولہ اور دس گرام چاندی کی موجودہ قیمتیں بھی بالترتیب 3,417 اور 2,929 روپے رہی ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,326 ڈالر پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 32.55 ڈالر پر مستحکم رہی ہے۔