یونین کونسل لساں ٹھکرال میں پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے زیر اہتمام گورنر خیبر پختونخوا اور صوبائی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ
گورنر خیبر پختونخوا اور صوبائی صدر کے اعزاز میں ملک فاروق تنولی کی جانب سے استقبالیہ

مزید خبریں
پشاور۔ 14 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق تنولی کی جانب سے یونین کونسل لساں ٹھکرال میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔
استقبالیہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان، چیئرمین ہلالِ احمر خیبر پختونخوا فرزند علی خان وزیر، سابق صوبائی وزیر احمد حسین شاہ، ضلعی صدر ایبٹ آباد سلیم شاہ، فضل الحق خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی امور، عوامی مسائل اور تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








