رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے پاکستان کا ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر ابھرنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
سیاسی و عسکری قیادت میں پاکستان کا عالمی سطح پر امن کیلئے موثر کردار قابلِ فخر ہے، جمال رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 جون (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے پاکستان کا ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر ابھرنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
یہ کامیابی مکالمے، سفارت کاری اور علاقائی و بین الاقوامی استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کی عکاس ہے جبکہ اس سے ایک ذمہ دار اور تعمیری عالمی کردار کے طور پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نوابزادہ جمال رئیسانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اس اہم کامیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت، بصیرت اور انتھک محنت قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل کی کامیابی نہ صرف عالمی برادری میں پاکستان کے وقار اور ساکھ میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ خطے اور دنیا بھر میں باہمی تعاون، اعتماد اور پائیدار امن و خوشحالی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے اس پیش رفت کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملک مستقبل میں بھی امن، استحکام اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔







