ریسکیو 1122 نے ایک ماہ کے دوران 8 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 5655 افراد کو مدد فراہم کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

138
rescue 1122

سرگودھا۔1اکتوبر (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سرگودہا عوام کو معیاری سررس فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے ماہ ستمبر کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران 8 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 5655 افراد کو مدد فراہم کی

،ا ان میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی 1110، میڈیکل کی 4256، مختلف جرائم کی109، نہر میں ڈوبنے کی 05، بلڈنگ منہد م کی04، متفرق 573اور آتشز دگی کی 33 ایمرجنسیز میں نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا گیا بلکہ لاکھوں روپے کی املاک کو بھی محفوظ بنایا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ 2271 افرا کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں 1122پر کال کریں تاکہ عوام کو جلد از جلد سروسز میسر ہو سکے۔