22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 کی جانب سے پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں...

ریسکیو 1122 کی جانب سے پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں تربیتی سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

ہری پور۔ 9 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تنویر احمد کی ہدایت پر ٹریننگ اینڈ میڈیا کوآرڈینیٹر فراز بلال صدیقی کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے

زیر انتظام پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی سنٹرل جیل ہری پور میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ریسکیو 1122 کی سروسز، فرسٹ ایڈ اور بنیادی فائر فائٹنگ کے حوالہ سے ایک روزہ تربیت فراہم کی۔ کمانڈنٹ پریزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی سنٹرل جیل ہری پور فوزیہ تاج کی جانب سے ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے، ریسکیو 1122 ضلع ہری پور کی سروسز کو سراہا گیا اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال پیش آنے پر بہتر انداز میں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کرنا تھا۔ انہوں نے ایسے مزید ٹریننگ سیشن کے انعقاد کی خواہش بھی ظاہر کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں