زرعی ترقی اور کسان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر فیصل ظہور

280

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہور نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کے لئے محکمہ کے تمام شعبہ جات کو منظم ومربوط کوشش کے ذریعے مقررہ اہداف حاصل کرنے چاہیں۔

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے کہاکہ آنے والی نسلوں کی بقا کیلئے جدید زرعی منصوبے متعارف کرانا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 68 ہزار 672 ملین روپے کہ لاگت سے پنجاب ریز یلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے لہٰذاپانی کے بہتر اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری بچت سکیموں کے بارے میں کاشتکاروں کومکمل آگاہی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق زرعی مشینری امپورٹ کرکے ریورس انجینئرنگ کی جائے تاکہ کاشتکار اس ٹیکنالوجی سے مستفید ہوسکیں۔