وزیر مملکت عبدالرحمان خان کانجو کی ملتان آمد،مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر سے ملاقات

ملتان۔ 10 جولائی (اے پی پی):وزیرمملکت پانی و بجلی عبدالرحمان خان کانجو نے مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمان خان فری سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ضلع ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کے مسائل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ورکر کو عزت دی، پارٹی …

ملتان۔ 10 جولائی (اے پی پی):وزیرمملکت پانی و بجلی عبدالرحمان خان کانجو نے مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمان خان فری سمیت دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ضلع ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کے مسائل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ورکر کو عزت دی، پارٹی کو مضبوط کرنے میں ورکر کا اہم کردار ہے ۔ مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نے وزیر مملکت کی ملتان آمد پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پرامیدوار این اے 149سعد خوشید خان کانجو،ٹکٹ ہولڈر سید بابر شاہ،حبیب الرحمان سنگھیڑا سمیت ورکرز کی کثیر تعدادبھی موجود تھی ۔

 

مزید خبریں