اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):زونگ فورجی کو دوران حج عازمین کورابطے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور سروسز کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے پروزارت مذہبی امور کی جانب سے شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ زونگ فورجی کو یہ اعزاز پاکستانی حج مشن کے کوآرڈینیٹر اور ان کی ٹیم کی جانب سے حج آپریشنز کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو سراہنے کے لیے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔
جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کے تحت زونگ فورجی نے حج 2025 کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ انٹرنیشنل رومنگ بنڈل کے ذریعے سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے 90 ہزار سے زائد حجاج کو کنیکٹیویٹی کی بلاروک ٹوک سروسز فراہم کی ہیں۔اس پیکیج میں مفت سم کارڈز، 240 انٹرنیشنل منٹس، 60 ایس ایم ایس، واٹس ایپ کے لیے 2 جی بی ڈیٹا اور 10 جی بی اوپن ڈیٹا شامل تھا تاکہ حجاج کرام اپنے اہل خانہ سے اس مقدس سفر کے دوران مسلسل رابطے میں رہ سکیں۔حج کے دوران انٹرنیشنل رومنگ سروسز اور ٹیلی کام سروسز کی تسلی بخش سپورٹ فراہم کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
زونگ فورجی نے اپنی مضبوط نیٹ ورک سروسز کے ساتھ، ریئل ٹائم ان ایپ ٹریکنگ،ہیلپ لائن اور سعودی عرب کے اہم مقامات پر سروس کائوسک کے ذریعے معاونت فراہم کی تاکہ رابطے کی مسلسل معاونت ممکن بنائی جائے۔زونگ کے ہیڈ آف ایل ڈی آئی اور انٹرنیشنل بزنس خرم اسحاق نے کہاکہ دوران حج ہم حجاج کرام کی مدد کو ایک سنجیدہ ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زونگ فورجی میں ہم کنیکٹیویٹی کو اس مقدس سفر کا ایک اہم ساتھی سمجھتے ہیں جو سرحدوں کے پار بھی اپنوں سے رابطہ، ذہنی سکون اوراپنی موجودگی کا احساس فراہم کرتی ہے۔ ہمارا مقصد بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کی سہولت، آسان کمیونیکیشن اور قابل اعتماد معاونت فراہم کرنا تھا۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے یہ اعتراف ہماری ٹیم کی وابستگی اورسروسز کے مثبت اثرات کا ثبوت ہے۔ یہ اعزاز اس امر کی تصدیق ہے کہ زونگ فورجی جدیداور قابل اعتماد ڈیجیٹل سلوشنز کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمت میں اپنی قیادت اور وژن کے ساتھ پیش پیش ہے۔