اس وقت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ۔ 19 جون (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں تاہم بدلتے ہوئے حالات اور جدید ضروریات کے مطابق اپنے دوطرفہ تعلقات کو دوسرے شعبوں میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ہم ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. سمال کاٹیج انڈسٹریز میں بنگلہ دیش کی مہارت سے استفادہ کر کے ہم پاکستان …

کوئٹہ۔ 19 جون (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں تاہم بدلتے ہوئے حالات اور جدید ضروریات کے مطابق اپنے دوطرفہ تعلقات کو دوسرے شعبوں میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ہم ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں. سمال کاٹیج انڈسٹریز میں بنگلہ دیش کی مہارت سے استفادہ کر کے ہم پاکستان معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں میں خواتین کی شرکت یقینی بنا سکتے ہیں. اس طرح دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بات انہوں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے. ملاقات کے دوران خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیاں اور دونوں برادر مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی وسعت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر بنگلہ دیش ہائی کمشنر بلوچستان سے کوئلہ، لائم اسٹون، سنگ مرمر اور آرائشی پتھر بلوچستان سے منگوانے میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ گورنر بلوچستان نے بنگلہ دیش کی کاٹیج انڈسٹری سے مہارتیں منتقل کرنے اور بلوچستان میں مردوں اور عورتوں میں استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کی خواہش کی. گورنر بلوچستان نے ہائی کمشنر کو تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد کے ساتھ نئے رابطے اور تعلقات استوار کرنے پر زور دیا.