سابق امریکی صدر بل کلنٹن بخار کے باعث ہسپتال منتقل

153
سابق امریکی صدر بل کلنٹن بخار کے باعث ہسپتال منتقل

واشنگٹن۔24دسمبر (اے پی پی):سابق امریکی صدر بل کلنٹن بخار کے باعث ہسپتال منتقل ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بل کلنٹن کے ڈپٹی چیف آف سٹاف اینجل اورینا نے ایکس پر بتایا کہ 78 سالہ سابق صدر بل کلنٹن کو گزشتہ روز بخار کے باعث جانچ اور مشاہدے کے لیے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور اپنی اچھی دیکھ بھال کے لئے ہسپتال کے سٹاف کے شکر گزار ہیں۔