بنگلہ دیش میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں کل تک طلب

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش انتیسویں ’’ ڈھاکہ انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر‘‘ میں شرکت کے لئے کل ( 25) دسمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 31 روزہ نمائش ڈھاکہ میں سے یکم جنوری سے 31 تک جاری رہے …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش انتیسویں ’’ ڈھاکہ انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر‘‘ میں شرکت کے لئے کل ( 25) دسمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 31 روزہ نمائش ڈھاکہ میں سے یکم جنوری سے 31 تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائل ، دستکاری ، زرعی مصنوعات ، کھجوریں ، پھل ، سبزیاں ، لیدر مصنوعات ، کھیلوں کا سامان اور جیمز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں