23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںسبزی منڈی سیالکوٹ میں زیرو ویسٹ ماڈل متعارف کروایا جائے گا، ڈپٹی...

سبزی منڈی سیالکوٹ میں زیرو ویسٹ ماڈل متعارف کروایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

سیالکوٹ۔28اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ سبزی منڈی سیالکوٹ میں ” زیرو ویسٹ“ ماڈل متعارف کروایا جائے گا، منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی باقیات اور کوڑے کو ری سائیکل کرکے کمپوسٹ کے عمل سے قدرتی کھاد تیار کی جائے گی ، اس مقصد کیلئے سیالکوٹ مارکیٹ کمیٹی کمپوسٹ تیار کرنے کیلئے پلانٹ کا قیام عمل میں لائے گی،قدرتی کھاد ، کیمیائی کھاد کا متبادل ہوگی اور مارکیٹ کمیٹی سستی ترین قدرتی کھاد 50کلوگرام بیگز میں کاشتکاروں کو فراہم کرے گی۔

کھاد میں فصلوں اور پودوں کیلئے تمام غذائی اجزاءموجود ہونگے، قدرتی کھاد کی پلانٹ وقت کی اہم ضرورت ہے کیمیائی کھادوں کی بڑھتی ہوئی طلب اور قیمتوں کا متبادل سستی اور قدرتی کھاد ہے جس کے نتیجے میں کاشتکاروں کے لیے بچت ہو سکے گی۔یہ بات انہوں نے پیر کو علی الصبح نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ سیالکوٹ کے دورہ کے دوران منڈی میں جاری/مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ 3کروڑ64لاکھ روپے کی لاگت سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ منڈی کی زیر نگرانی منڈی کے اندر سیوریج نالہ کی تعمیر کے منصوبے پر کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ ٹائم لائن کے اندر ہر صورت میں سیوریج کے جاری منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہاکہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبداللہ نے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کو منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی رسداور کسان پلیٹ فارم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

نیو سبزی وفروٹ منڈی 7کروڑ92لاکھ 92ہزار روپے کی لاگت سے آلو،پیاز اور ٹماٹر کے آکشن یارڈ پر شیڈ، گیٹ ، سیکورٹی روم ، موٹروے طرز کے 20 عدد پبلک ٹوائلٹس ، پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائلز، 40 عدد اسٹریٹ لائٹس بمعہ پولز، چار دیواری بمعہ خار دار تاروں، 20 کنکریٹ بینچ، ممٹی فلور اوردفترمارکیٹ کمیٹی کی تعمیر کی جائے گی ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ان منصوبوں کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں، مجوزہ منصوبوں پر کام کے آغاز کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے این او سی کے اجراءکیلئے حکومت پنجاب کوخصوصی درخواست کی جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کی تمام سبزی منڈیوں میں ہونے والی نیلامیاں افسران کی نگرانی میں ہونگی اور پرائس لسٹ جاری کی جائے ۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پرائس لسٹ کی روزانہ کی بنیاد پر بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں