سرگودھا، تھانہ میانی پولیس کی کارروائی،2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

72

سرگودھا۔ 04 جون (اے پی پی):تھانہ میانی پولیس کا موٹر سائیکل گینگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او میانی عنصر عباس نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ کل مالیت 4 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کر لیے، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں رہے گی۔