سرگودھابھرمیں اب تک 10 لاکھ سے زائدآٹے کے تھیلے مستحقین میں تقسیم

97

سرگودھا۔28مارچ (اے پی پی):سرگودھا ڈویژن میں 5 رمضان المبارک تک 10 لاکھ 94ہزار 926 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ضلع سرگودھا میں 4 لاکھ 39ہزار 390‘ خوشاب میں ایک لاکھ 47ہزار 980‘ ضلع میانوالی میں 2 لاکھ 37 ہزار 719 اور ضلع بھکر میں 2 لاکھ 69 ہزار 8371 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مفت مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ چاروں اضلاع میں 15 لاکھ 5 ہزار 860 مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے۔ چاروں اضلاع میں 5 رمضان المبارک کے دن 2 لاکھ 5ہزار242 آٹے کے تھیلے مفت مستحقین میں تقسیم کئے گئے۔