آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں لاہور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور گردونواح میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ منگل کے روز لاہور کا درجہ حرارت 26سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا۔بدھ کو لاہور کا درجہ حرارت 26 سے 28 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔