آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد وخشک رہیگا،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں فیصل آباد،لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،اوکاڑہ،بہاولپور اورملتان میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد رہا جبکہ آج بروز اتوار لاہور کا درجہ حرارت 8 سے 11 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔