آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات

لاہور۔21مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی /وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز لاہور کا درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد رہا ۔آج پیر کو لاہور کا درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔