31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںسرگودھا پولیس کی امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افرا د...

سرگودھا پولیس کی امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افرا د کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی

- Advertisement -

لاہور۔12مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیرو ٹالرنس ویژن کے تحت سرگودھا پولیس نے امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افرا د کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے-سرگودھا پولیس نے بیٹ سسٹم کے جدید ترین نظام کو متعارف کرا کر مختلف جرائم کی شرح میں 75فیصد تک کمی کا قابل ذکر ہدف حاصل کرلیاہے-سال 2024سے 2025کی سہ ماہی تقابلی رپورٹ کے مطابق افراد اور جائیداد کے خلاف کرائم میں قابل ذکر اور نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، سرگودھا ضلع میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں –

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرگودھا میں گاڑیوں کی چوری میں 75فیصد،ڈکیتی میں 40فیصد اور گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 42فیصد کمی آئی ہے جبکہ رکشہ، لوڈر اورموٹر سائیکل چوری کے واقعات میں بھی 50فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے-ضلع سرگودھا پولیس نے پراپرٹی کرائم کیسز میں خطرناک جرائم پیشہ 43گینگز گرفتار کرکے تقریبا14 کروڑ روپے برآمد کئے ہیں ۔شہر میں چوری کی وارداتو ں میں 16فیصد، رات کی تاریکی میں ہونے والے واقعات میں 30فیصد کمی آئی ہے۔

- Advertisement -

ضلع سرگودھا میں پرتشدد جرائم برخلاف جائیداد میں 21فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔-15 پکار پر کالز کی تعداد میں بھی 24فیصد کمی رپورٹ کی گئی ہے-وزیراعلیٰ پنجاب کے خواتین اور بچوں کو ریڈ لائن قرار دینے کے و یژن پر پوری طرح عملدرآمد کی وجہ سے خواتین کے خلاف جرائم کا تناسب تیزی سے نیچے آیا ہے۔پولیس نے جعلی پیر کی طرف سے خاتون کو جلائے جانے اور چچاکی طرف سے کمسن بھتیجیوں اور بھابھی کے قتل جیسے ہولناک جرائم کا نہ صرف چند گھنٹوں کے اندر سراغ لگایا بلکہ ملزموں کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، ڈکیتی / گینگ ریپ، بچوں کے اغوا اور قتل جیسے جرائم میں کامیابی کی شرح 95فیصد تک پہنچ چکی ہے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈکیتی کے واقعات کے دوران 67فیصد اور قتل میں 16فیصد کمی دیکھی گئی ہے-

نابالغوں کے خلاف جرائم میں 24گھنٹے کے اندر گرفتاری کے قابل ذکر اقدام کی وجہ سے 11فیصد کمی واقع ہوئی ہے-منشیات کے خاتمے کیلئے وزیراعلی کا ویژن بالکل واضح ہے، سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 166کلو کرسٹل میتھ/ آئس، 30ہیروئن، 530کلو چرس،6480شراب کی بوتلیں برآمد کر کے 661کیس درج کئے ہیں -جبکہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاون میں 830افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیاگیاہے-گھناونے جرائم میں ملوث 199پی اوز اور 1243گیٹگری بی پی اوز کی ریکارڈ گرفتاریاں کی گئیں ہیں جبکہ بیرون ملک سے 2اشتہاری ملزمو ں کو واپس لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیاہے-

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کے مطابق سرگودھا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی اور جرائم میں کمی کی نمایاں وجہ بیٹ سسٹم کا نفاذ ہے-جس کی وجہ سے متعلقہ ایریاز میں 24گھنٹے بیٹ افسران کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ، سرچ آپریشن، سنیپ چیکنگ اورپکٹنگ کی وجہ سے نگرانی کے عمل میں بہتری آئی اور بدنام زمانہ جرائم پیشہ افراد اور گینگز کے خلاف کامیاب کریک ڈاون ممکن ہوا اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں 500فیصد اضافے سے جرائم میں کمی آئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596215

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں