چٹوگرام ۔31مارچ (اے پی پی):سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 531 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کمندو مینڈس نے 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، دیگر بیٹرز میں کپتان دہننجایا ڈی سلوا 70 اور دنیش چندیمل 59 رنز بنا کر نمایاں رہے ،
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین اور حسن محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنا لیے ، محمود الحسن جوئے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ذاکر حسین 28 اور تیج الاسلام صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔