سری لنکن ٹیم ڈھاکہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 506رنز بنا کر آئوٹ ،میتھیوز اور چندیمل کی شاندار سنچریاں

46
سری لنکا نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

ڈھاکہ۔26مئی (اے پی پی):سری لنکا کی ٹیم ڈھاکہ ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی پہلی اننگز میں 506 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اسے میزبان ٹیم کے خلاف 141رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اینجلو میتھیوز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 145 رنز بنائے،

یہ ان کی سیریز میں دوسری سنچری ہے، دنیش چندیمل نے بھی 124 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 5 اور عبادت حسین نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، بنگلہ دیش نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 34 رنزبنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئےمزید 107 رنز درکار ہیں

، تمیم اقبال اور کپتان مومن الحق بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، مشفق الرحیم 14 اور لٹن داس ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، سری لنکا کی طرف سے اسیتھا فرنینڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔