27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،ریاض ایئر کے آغاز کی تیاریاں، مسافروں کےلیے بہترین سروسز اور...

سعودی عرب،ریاض ایئر کے آغاز کی تیاریاں، مسافروں کےلیے بہترین سروسز اور آپشنز

- Advertisement -

ریاض۔8فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی ریاض ایئرمیں مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن کے نائب صدر اسامہ النویصر نے کہا ہے کہ ایوی ایشن سیکٹر میں ہمیشہ صحت مند مقابلے کا رجحان ہوتا ہے۔ فضائی مارکیٹ میں مسافروں کے لیے بہتر سے بہتر آپشنز پیش کیے جاتے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق الاقتصادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نے کہا کہ ریاض ایئرکا امتیاز یہ ہے کہ ایوی ایشن اینڈ ٹریلونگ کے شعبے میں ایک بڑی کمپنی کے طورپر اس کا آغاز کیا گیا ہے،جس کے ذریعے بہترین سروسز اور آپشنز اپنے صارفین کو پیش کیے جائیں گے تاکہ مارکیٹ کے بڑے حصے کو حاصل کرنے کے لیے مسافروں کی پسند کا خیال رکھا جائے۔ واضح رہے کہ ریاض ایئر 2025 کی دوسری سہ ماہی میں پروازوں کا آغاز کرے گی۔

- Advertisement -

اس کی 93 فیصد پروازیں ایک منزل سے دوسری منزل تک نان سٹاپ ہوں گی۔ ریاض ایئر کے آغاز سے آمدنی میں 75 ارب ریال کا اضافہ اور 2 لاکھ سے زیادہ براہ راست یا بالواسطہ ملازمت کے مواقع متوقع ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557362

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں