سعودی عرب خطے میں جنگ روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا

89

ریاض ۔ 24مئی(اے پی پی) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ خطے میں کسی نئی جنگ کے خلاف ہے اور اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ سعودی کابینہ نے اس عزم کا اظہار سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن چاہتا ہے، اس کے علاوہ کسی چیز کی خواہش نہیں۔ ’سعودی عرب امن کی خاطر اپنی کوشش جاری رکھے گا اوراس کا خیال ہے کہ ایرانی عوام سمیت خطے کے دیگرلوگوں کا فطری حق ہے کہ وہ پرامن زندگی بسر کریں۔خادم حرمین شریفین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر غور کرنے کے لئے خلیجی ممالک اور عرب ممالک کے سربراہان کی الگ الگ کانفرنسز بلانے کے متعلق بھی کابینہ کوآگاہ کیا۔ یہ کانفرنسز شاہ سلمان کی سربراہی میں مکہ مکرمہ میں 25رمضان المبارک کو منعقد ہوں گی۔