سعودی عرب کی ڈیجیٹل مارکیٹ کا حجم تین سال میں113 بلین ریال سے بڑھ کر 183 بلین ریال ہو گیا

160
Abdullah Al-Sawaha
Abdullah Al-Sawaha

جدہ۔7مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی ڈیجیٹل مارکیٹ کا حجم تین سال میں113 بلین ریال سے بڑھ کر 183 بلین ریال تک پہنچ گیا ، سعودی نیو ایجنسی کے مطابق وزیر اتصالات عبد اللہ السواحہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ڈیجیٹل مارکیٹ کا حجم تیز رفتار ترقی کرتے ہوئے صرف 3 سال کے عرصے میں 113 بلین ریال سے بڑھ کر 183 بلین ریال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکاکی سیلیکون ویلی نے 50 سال میں تین لاکھ 18 ہزار اسامیاں پیدا کی ہیں جبکہ سعودی عرب نے صرف 5 سال دو سے تین لاکھ 54 ہزار اسامیاں پیدا کرچکا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں وژن سے پہلے خواتین کا کردار محض 7 فیصد تھا جو اب بڑھ کر 35 فیصد ہوگیا ہے۔

یہ شرح سیلیکون ویلی سے 27 فیصد اور یورپی شرح سے أوسط 22 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ڈیجیٹل معیشت کا حجم 10سال میں تین گنا بڑھ کر 460 بلین ریال تک پہنچ چکا ہے۔