- Advertisement -
ریاض ۔15مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےکو ابو ظبی کے قصر الشاطی میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا جائزہ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔خطے میں سلامتی اور استحاکم کے حصول کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
- Advertisement -
شہزادہ خالد بن سلمان نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا اور امارات کی مزید ترقی کی خواہش ظاہر کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597211
- Advertisement -