لندن۔11جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل ففتھ سیڈڈ برطانوی جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان …
جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی جوڑی ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلزکے فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
لندن۔11جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل ففتھ سیڈڈ برطانوی جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مینز ڈبلز کے سیمی فائنل فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی ۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل ففتھ سیڈڈ برطانوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 4-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








