سلامتی کونسل میں مجوزہ ناقص اصلاحات بین الاقوامی قواعدو ضوابط کے تحت چلنے والے نظام کے لئے فائدہ مند نہیں ہوں گی ، پاکستان

نیویارک ۔ 7 جون (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع کی مخالفت کی ہے اور عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں مجوزہ ناقص اصلاحات بین الاقوامی قواعدو ضوابط کے تحت چلنے والے نظام کے لئے فائدہ مند نہیں ہوں گی ۔ کیونکہ ایک بڑی اور زیادہ استحقاقات والی سلامتی کونسل سے اس کا مقصد ختم ہو جائے گا ۔ جبکہ پاکستان اس کی کبھی حمایت نہیں کرے گا اورنہ ہی پاکستان سلامتی میں کوئی اس طرح کی وسعت چاہتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار عالمی ادارہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ فعال اور موئثر بنانے کے لئے اصلاحات کے لئے جاری بین الحکومتی مذاکرات میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی نمائندگی کا مسلسل اور فعال جواب دہی سے گہرا تعلق ہے اور اور ادارہ کی موثریت کا کوئی بھی اقدام کونسل کی موجودہ غیر فعالیت کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اٹھایا جائے اور کونسل کی غیر فعالیت کو مزید تقویت نہ دی جائے ۔