اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ کو پہلی موٹروے مبارک ہو، اس سال مزید دو موٹرویز پر کام کا آغاز ہو گا جو قرضے لے کر نہیں بی او ٹی کی بنیاد پر ہو گا۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ این ایچ اے نے تین سالوں میں 1752 کلومیٹر سڑکوں پر کام مکمل کیا، 118 کلومیٹر سڑکوں کی منصوبہ بندی کی جس میں سے 17 منصوبوں پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کی آمدن میں 87 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا اور 22 ارب روپے کی ریکوریاں کی گئیں۔ مراد سعید نے کہا کہ اس سال سندھ کو مزید دو موٹرویز کے منصوبے دیں گے جنہیں بلٹ آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (بی او ٹی) کی بنیاد پر مکمل کرایا جائے گا۔