سویڈن کے بعد نیدر لینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی، سعودی عرب کی مذمت

ریاض۔25جنوری (اے پی پی): سعودی عرب نےسویڈن کے بعدنیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ اقدام دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بات چیت، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کیا جائے۔