آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ، باربورا کریجیکووااورکیٹرینا سینیاکووا سیمی فائنل رائونڈ میں داخل

Won the tennis tournament
Won the tennis tournament

میلبورن۔25جنوری (اے پی پی): جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اور ویمنز ڈبلز کی دفاعی چیمپئن آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ۔

باربورا کریجیکووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل دفاعی چیمپئن جوڑی نے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کی ڈیزائر کراؤزیک اور ان کی نیدرلینڈز کی جوڑی دار ڈیمی شورس کو شکست دی۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔

خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں چوتھے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکا کی ڈیزائر کراؤزیک اور ان کی نیدرلینڈز کی جوڑی دار ڈیمی شورس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔