سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن وزارت خارجہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوگئی

98
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن وزارت خارجہ کے زیر اہتمام نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے تعاون سے ”بین الاقوامی تعاون کے ذریعے سٹریٹجک تجارتی کنٹرول کو فروغ دینے“ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس پیر کو یہاں شروع ہوگئی۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق متعدد ممالک کے مندوبین، این ایس جی میں شرکت کرنے والی حکومتوں، کثیر جہتی ایکسپورٹ کنٹرول رجیم، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 کمیٹی اور آزاد اسلحہ کنٹرول ماہرین کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ مقامی صنعت، تعلیمی، سرکاری اداروں اور تھنک ٹینکس کی نمائندگی کرنے والے شرکاء افراد کی ایک بڑی تعداد نے بھی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اپنے خطاب میں عدم پھیلائو اور برآمدی کنٹرول کے مقاصد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے پاس مہارت، بنیادی ڈھانچہ، انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ این ایس جی کنٹرول لسٹ میں درج اشیاء کی فراہمی کی صلاحیت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی کو غیر این پی ٹی ریاستوں کی رکنیت کے لیے معروضی معیار پر اتفاق کرنا چاہیے ۔