- Advertisement -
اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو چینی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں ۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آ ئی سی بی سی سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو 500 ملین امریکی ڈالر موصول ہوئے ہیں، اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ الحمدللہ!
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=356158
- Advertisement -