سٹیٹ بینک نے میسرز پی بی ایس ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا

State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے میسرز پی بی ایس ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ لمیٹڈ) کا اجازت نامہ/لائسنس منسو خ کر دیا۔

پیر کو سٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے متعلقہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے میسرز پی بی ایس ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ لمیٹڈ) کا اجازت نامہ/لائسنس منسوخ کر دیا ہے لہٰذا مذکورہ ایکسچینج کمپنی بشمول اس کے ہیڈ آفس اور آؤٹ لیٹس اب کسی بھی قسم کی زرمبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے ۔