کراچی۔ 12 فروری (اے پی پی):سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈیبیو کریں گے۔وہ سٹار کرکٹرز پر مشتمل پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں خوبصورت انداز بیاں کے مالک ایان بشپ بھی شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر ، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین شامل ہیں۔
بشپ 2017ء کے سیزن کے بعد دوسری بار ایچ بی ایل میں واپس آئیں گے۔ موریسن مقامی شائقین میں ایک جانا پہچانا نام ہے اور ٹورنامنٹ میں ایک باقاعدہ آواز ہے جبکہ سائمن ڈول نہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل بلکہ مختلف بین الاقوامی سیریز کے لئے بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں۔ایم بنگوا 2022 ء ایڈیشن کے بعد دوبارہ یہاں آرہے ہیں ۔ بوچر، کارک اور ہیز مین بھی پی ایس ایل کے معروف نام ہیں ۔
پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ ، وقار یونس، بازید خان اور عامر سہیل کے ساتھ ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں ۔ طارق سعید اور علی یونس اردو کمنٹری کریں گے۔ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے دوران پریزنٹر ہوں گی ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل پروڈکشن اس سیزن میں بھی نشریات کے اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ بگی کیم سمیت کل 30 ہائی ڈیفینیشن کیمرے دنیا بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اعلی معیار کا ایکشن فراہم کریں گے۔
سپائیڈر کیم کو مائیکروفون اور سپیکر کی بہتری کے ساتھ بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ میچوں کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی ہو سکیں۔ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی پورے ایونٹ میں دستیاب ہو گی جبکہ سٹریمنگ کے معیار میں اضافہ کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔ شائقین کو میچوں کے دوران سکرین گرافکس میں تبدیلی نظر آئے گی جس میں آگمنٹڈ رئیلٹی گرافکس اور پلیئر ویڈیو ہیڈ شاٹس شامل ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پہلی بار پاکستان سپر لیگ کی کمنٹری ٹیم میں شامل
کراچی۔ 12 فروری (اے پی پی):سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈیبیو کریں گے۔وہ سٹار کرکٹرز پر مشتمل پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں خوبصورت انداز بیاں کے مالک ایان بشپ بھی شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ڈینی …
مزید خبریں
بنوں، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
چین اور روس کی مشترکہ بحری مشق ’’جوائنٹ سی-2026‘‘کا آغاز
صوابی پولیس کی مختلف شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ اور پیدل گشت جاری
کراچی۔ 12 فروری (اے پی پی):سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈیبیو کریں گے۔وہ سٹار کرکٹرز پر مشتمل پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں خوبصورت انداز بیاں کے مالک ایان بشپ بھی شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر ، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین شامل ہیں۔
بشپ 2017ء کے سیزن کے بعد دوسری بار ایچ بی ایل میں واپس آئیں گے۔ موریسن مقامی شائقین میں ایک جانا پہچانا نام ہے اور ٹورنامنٹ میں ایک باقاعدہ آواز ہے جبکہ سائمن ڈول نہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل بلکہ مختلف بین الاقوامی سیریز کے لئے بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں۔ایم بنگوا 2022 ء ایڈیشن کے بعد دوبارہ یہاں آرہے ہیں ۔ بوچر، کارک اور ہیز مین بھی پی ایس ایل کے معروف نام ہیں ۔
پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ ، وقار یونس، بازید خان اور عامر سہیل کے ساتھ ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں ۔ طارق سعید اور علی یونس اردو کمنٹری کریں گے۔ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے دوران پریزنٹر ہوں گی ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل پروڈکشن اس سیزن میں بھی نشریات کے اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ بگی کیم سمیت کل 30 ہائی ڈیفینیشن کیمرے دنیا بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اعلی معیار کا ایکشن فراہم کریں گے۔
سپائیڈر کیم کو مائیکروفون اور سپیکر کی بہتری کے ساتھ بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ میچوں کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی ہو سکیں۔ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی پورے ایونٹ میں دستیاب ہو گی جبکہ سٹریمنگ کے معیار میں اضافہ کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔ شائقین کو میچوں کے دوران سکرین گرافکس میں تبدیلی نظر آئے گی جس میں آگمنٹڈ رئیلٹی گرافکس اور پلیئر ویڈیو ہیڈ شاٹس شامل ہیں۔
مزید خبریں
بنوں، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
چین اور روس کی مشترکہ بحری مشق ’’جوائنٹ سی-2026‘‘کا آغاز
صوابی پولیس کی مختلف شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ اور پیدل گشت جاری
وہیل چیئر ہینڈ بال ٹورنامنٹ، پاکستان پولیس نے سلور میڈل جیت لیا
مظفرگڑھ ،سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد،ریسکیو زرائع
مظفرگڑھ ،ترقیاتی منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پارلیمانی سیکرٹری
سی ٹی او لاہور کی ٹریفک افسران کو بارش کے پیش نظر ڈویژن اور سرکلز کے مسلسل دورے کرنے کی ہدایت
افغانستان میں طالبان رجیم تقسیم کا شکار،طالبان کمانڈر قتل، امن وامان کے دعوے زمین بوس