بنوں، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں، کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ طارق محمود خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دورانِ ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم ولید خان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار اشتہاری مجرم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں