پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع سیالکوٹ نے جون کے دوران ایک ہزار 963 فوڈ پوائنٹس، فوڈ یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی اور مختلف خلاف ورزیوں پر 8 فوڈ یونٹس کو بند جبکہ 160 فوڈ مراکز کو مجموعی طور پر 18 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کی کارکردگی ،جون کے دوران 1,963 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 8 فوڈ یونٹس بند، 160 کو 18 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ کیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔6جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع سیالکوٹ نے جون کے دوران ایک ہزار 963 فوڈ پوائنٹس، فوڈ یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی اور مختلف خلاف ورزیوں پر 8 فوڈ یونٹس کو بند جبکہ 160 فوڈ مراکز کو مجموعی طور پر 18 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ترجمان پی ایف اے نے بتایا کہ مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی مختلف اشیائے خورونوش کے 16 نمونے تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے، کارروائیوں کے دوران 100 لیٹر ناقص پانی، ایک من ملاوٹی مصالحہ جات، 30 لیٹر دودھ اور بھاری مقدار میں ناقص و زائدالمیعاد اشیائے خورونوش تلف کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ، سمبڑیال اور سٹی ایریا سمیت ضلع بھر میں کارروائیاں کی گئیں جہاں متعدد فوڈ پوائنٹس پر سٹوریج ایریاز میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں اور کاکروچ کی موجودگی جبکہ کھلے اور غیر معیاری اجزا سے خوراک تیار کیے جانے جیسے سنگین نقائص سامنے آئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ ملاوٹ سے پاک پنجاب وژن کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی اور خوراک میں ملاوٹ و جعلسازی کے ہر حربے کو ناکام بنا کر صوبے کو ملاوٹ سے پاک بنایا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد خوراک میں ملاوٹ یا جعلسازی کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔








