میکسیکوکے سائیکل سوار آئزک ڈیل ٹورو نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

میکسیکو کے سائیکل سوار آئزک ڈیل ٹورو نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ بی بی سی کے مطابق سپین کےشہر بارسلونا سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔

میڈرڈ۔6جولائی (اے پی پی):میکسیکو کے سائیکل سوار آئزک ڈیل ٹورو نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ بی بی سی کے مطابق سپین کےشہر بارسلونا سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے سپین میں تاراگونا سے بارسلونا ،سپین تک کا 168.5 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔22سالہ میکسیکن سائیکل سوار آئزک ڈیل ٹورو نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 168.5 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 40منٹ اور 1 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

27 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ 26 سالہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایوینیپول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈنمارک کے 29 سالہ سائیکل سوار جوناس ونگگارڈکا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3320.7کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوسینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔