ایف آئی اے کی کارروائی، کینیڈا جانے کی کوشش ناکام، مسافر اور ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) امیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر اور ایجنٹ کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) امیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر اور ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے لاہور زون نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کو مشکوک پایا کر اس کی چیکنگ کی ۔ ملزم عمر جمیل پرواز نمبر QR-621 کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ چیکنگ کے دوران اس کے پاکستانی پاسپورٹ پر لگا کینیڈا کا وزٹ ویزا جعلی نکلا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ جعلی وزٹ ویزا عتیق نامی ایجنٹ سے 65 لاکھ پاکستانی روپے کے عوض حاصل کیا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ عتیق کو بھی ایئرپورٹ ہی سے دھر لیا۔ دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں