ضلعی آفیسران ایجوکیشن ہری پور کی صوبائی وزیر ایجوکیشن کے پی کے سے ملاقات کی،
ہری پور، ضلعی افسران ایجوکیشن ہری پور کی صوبائی وزیر تعلیم کے پی کے ارشد ایوب خان سے ملاقات

مزید خبریں
ہری پور۔ 06 جولائی (اے پی پی):ضلعی آفیسران ایجوکیشن ہری پور کی صوبائی وزیر ایجوکیشن کے پی کے سے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) محمد اشرف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) ہری پور، مختلف سرکاری اسکولوں کے سربراہان، صدر ایس ایس ایسوسی ایشن وحید قیصر، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کرام نے صوبائی وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محکمہ تعلیم سے متعلق انتظامی امور، تعلیمی مسائل اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوٹ نجیب اللہ کے پرنسپل عامر عتیق کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جائے گا۔








