ہری پور، غازی بیراج پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر غازی کی کارروائی
ہری پور، غازی بیراج پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر غازی کی کارروائی

مزید خبریں
ہری پور۔ 06 جولائی (اے پی پی):غازی بیراج پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر غازی کی کارروائی، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے ہمراہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر غازی مسعود خان اور غازی پولیس کے غازی میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کی خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی۔اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے کاروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ تمام مقامی شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کرتی ہے کہ دفعہ 144 کی مکمل پابندی کریں، لائف جیکٹ کے بغیر کسی بھی آبی ذخیرے میں نہ اتریں، اور اپنی و دوسروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔








